Changa Manga Forest Park - Kasure History In Urdu

Changa Manga Forest Park - Kasure Histry In Urdu


Read all the information about Changa Manga Forest in History and Two, and share with those who don't know about Changa Manga, this is the largest artificial forest in Pakistan, which started planting in 1866 from Yalahor Located 75 km and Chunian Tehsil of Kasur.

Changa Manga Forest Park - Kasure History In Urdu
Changa Manga Forest

تحریر ندیم عباس

لاہور سے 75 کلومیٹر دور  قصور کی تحصیل چونیاں میں واقعہ چھانگا مانگا جنگل 1866میں لگانا شروع کیا۔

چھانگا مانگا دنیا کا سب سے بڑا  مصنوعی جنگل ہے چھانگا مانگا جنگل کا اہم مقصد ریلوے انجنوں کے لیے ایندھن فراہم کرنا تھا۔


چھانگا مانگا جنگل چھانگا اور مانگا دو بھائیوں کے نام سے منسوب ہے۔
 جو  اٹھارہویں صدی میں اس جنگل میں رہا کرتے تھے ۔
اس کا کل رقبہ 12510 ایکڑ ہیں۔

یہاں سوال پیدا ہوتے ہیں کہ تب نہری نظام تو ہوتا نہیں تھا تو درختوں کو پانی کیسے لگایا جاتا ہے

 جواب یہ ہے کہ جنگل کو عارضی طور پر  کنویں کھود کر پانی لگایا جاتا تھا بعد میں جب نہری نظام شروع ہوا تو اسے باقاعدہ سب سے پہلا ذخیرہ بنانے کا اعزاز مل گیا۔

1936 کے بعد وسطی ایشیا اور چین سے ہجرت کرکے آنے والے پرندے جس میں تلیر  سرفہرست ہیں جس کی وجہ سے یہاں توت اگنا شروع ہوگیا

 جسے بعد ازاں ایک باقاعدہ فصل  کی شکل میں لگانا شروع کیا گیا توت کی کاشت سے جنگل میں دو منزلہ جنگل کی بنیاد رکھی گئی۔

جس میں سیالکوٹ میں کھیلوں کے سامان میں استعمال ہونے والا  بیشتر حصہ جنگل کے توت اور ٹمبر سے ہی پورا کیا جاتا ملک بھر میں پھیلی ہوئی پلائی،چپ بورڈ،ون بورڈ  اور ماچس بنانے والی فیکٹریوں کی ضرورت کی لکڑی جس میں شیشم سمبل اور پاپلر شامل ہیں۔ اسی جنگل سے پوری ہوتی رہی۔

چھانگا مانگا  کو 1960 میں قومی پارک بنایا گیا۔

 سیاحوں کی  تفریح کے لئے مہتابی جھیل  کشتیاں جھلا  پل مہتابی محل سیاحوں کے لئے ریسٹ ہاؤس کا انتظام کیا گیا ہے

 چھانگا مانگا جنگل کی خاص بات یہ ہے کہ جنگل میں ہر قسم کے شکار ممنون ہیں جنگل میں جگہ جگہ  سکیورٹی گارڈ جنگل کی حفاظت کے لیے کھڑے رہتے ہیں اور چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں ان کو بہت سی  پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض اوقات اہل علاقہ جنگل سے لکڑی چوری کرتے ہیں اور ہاتھا پائی تک آ جاتے ہیں۔

 سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز باپ  سے چلنے والا وہ قدیم انجن ہیں جو پوری دنیا میں صرف اور صرف چھانگا مانگا جنگل میں چل رہا ہے۔

 ملکی و غیر ملکی سیاح لاکھوں کی تعداد میں آتے ہیں جن کو چھانگا مانگا سے مہتابی جھیل تک لے جانے کے لئے فارسٹ ٹرین چلائی جاتی ہے۔

 جو چھٹی کے علاوہ بھی باقی دنوں میں سپیشل بک کروا کر استعمال کی جاسکتی ہیں۔

فرسٹ پارک کا کل رقبہ 153 ایکٹر ہے۔

چھانگا مانگا جنگل میں بہت سی فلمیں شوٹ کی گئی اور بہت سارے گیت ریکارڈ کیے گئے مجھے اب تو ایک گانا یاد آ رہا ہے فلم کنیز کا جب رات ڈھلی تم یاد آئے جب بات چلی مجھے تم یاد آئے اس گیت میں  چھانگا مانگا جھیل کا بہت خوبصورت منظر دکھاتے ہیں

پارک میں آنے والے سیاحوں کے لیے ایک خوبصورت کیف ٹیریا موجود ہیں
Previous Post Next Post