What is a parody - Meaning in Urdu- پیروڈی - Nadeem Abbas

پیروڈی - ندیم عباس(Parody)


پیروڈی(Parody) یونانی زبان کے لفظ پیروڈیا سے مشتق ہے جس کے معنی جوابی نغمہ ۔
پیروڈی دراصل مضحکہ خیز تصرف کا نام ہے۔پیروڈی کی خوبی یہ ہے کہ اصل شعر میں معمولی تصرف کے بعد مزاح پیدا کیا جائے۔
مثلا 
جعفری علی حسرت کا ایک شعر

jafar ali masrat urdu Poetry Image - What is a parody - Meaning in Urdu- پیروڈی - Nadeem Abbas
Jafar Ali Masrat Urdu



تمھیں غیروں سے کب فرصت، ہم اپنے غم سے کم خالی 
چلو بس ہو چکا ملنا، نہ تم خالی نہ ہم خالی 


اکبر الہ آبادی نے اس شعر کی پیروڈی  اس طرح کی


akbar allahabadi urdu
akbar allahabadi urdu



ڈنر  سے تم کو کم فرصت،  یہاں فاقے سے کم خالی 
چلو بس ہو چکا ملنا، نہ تم خالی نہ ہم خالی


عبدالحمید عدم 


شاہد مجھے نکال کے پچھتا رہے ہو آپ - abdul hameed adam
Abdul Hameed adam


شاہد مجھے نکال کے پچھتا رہے ہو آپ 
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہو میں 

قتیل شفائی 


qateel shifai - Shayad Mujhe Nikal Ke Kuchh kha rahe ho aap
Qqateel Shifai



شاہد مجھے نکال کے کچھ کھا رہے ہو آپ 
محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہو میں 

اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا 
روتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی سودائی کی 


اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا 
روتے روتے بیٹھ گئی آواز قتیل شفائی  کی 

ایسے احمد فراز نے حکیم مومن خاں مومن اور احمد ندیم قاسمی کے شعر سے مصرعے لے  نئی معنویت عطا کی ہے


تو کہاں جائے گی ، کچھ اپنا ٹھکانا کرلے 
میں تو دریا ہوں ، سمندر میں اتر جاوں گا
Previous Post Next Post